آرمی چیف کی توسیع: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کے خلاف حکم امتناع کی درخواست دائر کر دی


وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناع کی درخواست دائر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق 28 نومبر کے فیصلے پر عملدرآمد کے خلاف حکم امتناع کی سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی۔ حکومت کی جانب سے نظرثانی درخواست کے بعد دو متفرق درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے حکم امتناع اور لارجر بنچ کی استدعا الگ الگ درخواستوں میں کی گئی۔ ایک میں حکومت نے سپریم کورٹ سے 28 نومبر کے فیصلے پر نظرثانی کے لئے 5 رکنی لارجر بنچ بنانے کی استدعا کی ہے جبکہ دوسری درخواست میں سپریم کورٹ سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد پر حکم امتناع بھی مانگ لیا۔ سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلے تک 28 نومبر کے حکم پرعملدرآمد معطل کیا جائے۔

Facebook Comments HS