فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ دے مارا


وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں ٹی وی اینکر مبشر لقمان سے جھگڑا ہو گیا۔ وفاقی وزیر نے مبشر لقمان کو تھپڑ رسید کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری باتیں کر رہے تھے کہ ٹی وی اینکر مبشر لقمان کے تقریب میں آتے ہی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے پہلے ٹی وی اینکر کو تھپڑا مارا جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے، جس کے بعد تقریب میں موجود دیگر شخصیات نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹی وی اینکر نے حریم شاہ سے متعلق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر الزام عائد کیا تھا۔  مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب اکاونٹ پر 22 منٹ کا کلپ شیئر کیا جس ان کے ساتھ صحافی رائے ثاقب کھرل بھی موجود تھے۔ اس ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس مبینہ طور پر فواد چوہدری کی اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز موجود ہیں۔

اس واقعے کے بعد فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کسی کا نام تو نہیں لیا لیکن ان کی لفاظی بتا رہی تھی کہ وہ کافی غصے میں ہیں ، اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’’بعض دو ٹکے کے نام نہاد صحافی نے اپنا یو ٹیوب چینل ہٹ کروانے کا طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ وزراء اور باعزت لوگوں پر الزامات لگائیں کیونکہ کسی نے کچھ کہنا تو ہے نہیں ، ان کو ہٹس مل جائیں گی، ایسے لوگوں کی نہ اپنی کوئی عزت ہوتی ہے اور نہ وہ دوسرے کی سمجھتے ہیں۔‘‘

وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے اینکر کا صحافت سےکوئی تعلق نہیں ہے، صحافت میں گھسے ایسے لوگوں کو بےنقاب کرنا سب کا فرض ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments