اس عمر میں کیا شادی کرنی، بندہ خود کام پر چلا جائے پیچھے پڑوسی مزے کریں: شیخ رشید کی ایک اور مبینہ کال لیک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے حکومتی وزرا کی ویڈیوز اور ٹیلیفون کالز لیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں تازہ اضافہ شیخ رشید کی ایک مبینہ ٹیلیفون کال ہے۔

ٹوئٹر پر حریم شاہ کے نام سے منسوب اکاﺅنٹ سے ایک مبینہ آڈیو کال لیک کی گئی ہے جس میں شیخ رشید اور حریم شاہ گفتگو کر رہے ہیں۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خاتون نے وفاقی وزیر ریلوے سے پوچھا کہ ’ آپ نے شادی کیوں نہیں کی؟‘ اس بات پر وزیر ریلوے کہتے ہیں ’ اب کیا کرنی ، پڑوسیوں کیلئے تو نہیں کرنی، کام پہ نکل جاﺅ، پیچھے پڑوسی مزے کریں۔‘ اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کی ایک ویڈیو کال بھی لیک کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اینکر پرسن مبشر لقمان کے پروگرام میں اینکر رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس بہت سے وزرا اور سرکاری افسران کی ویڈیوز موجود ہیں۔ دونوں خواتین کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے بعد ایک یوٹیوب چینل بنائیں گی جس پر وہ گاہے گاہے یہ ویڈیوز لیک کیا کریں گی۔

رائے ثاقب کھرل نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے فواد چوہدری کی غیر اخلاقی ویڈیو اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔ مبشر لقمان کے پروگرام میں ہونے والی اس گفتگو پر فواد چوہدری نے جارحانہ رد عمل دکھایا اور اتوار کے روز ایک شادی کی تقریب میں اینکر پرسن پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *