مریم نواز کو گھر میں یرغمال بنا لیا گیا ہے: میاں جاوید لطیف


مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اپنے گھر میں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ چودھری نثار ٹھیک تھا۔ اس وقت ن لیگ میں چودھری نثار کی باقیات موجودہیں جو پاکستان کے اندر ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری سے بات کررہا ہوں کہ نوازشریف کی زندگی سے زیادہ نہ مریم نواز کو کوئی چیز عزیز ہے اور نہ ہم کوعزیز ہے، مریم نواز متحرک اور سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک کھیل کھیلا جارہا ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اس وقت پارٹی کے لوگ جس صورتحال سے دوچار ہیں تو اس لئے ضروری تھا کہ یہاں جو لوگ تھے وہ پارٹی کے صدر کو تمام حالات سے آگاہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کو اپنے گھر میں یرغمال بنا لیا گیا ہے، وہ نواز شریف کی صحت کی وجہ سے خاموش ہیں۔ ان کا کسی بھی پارٹی عہدیدار سے رابطہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خط کا مقصد تھا کہ اپوزیشن سے مشاورت کرکے فیصلہ کیا جائے۔ لندن جانے سے پہلے بل کی حمایت کا فیصلہ نہیں ہوا تھا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments