وزیراعظم نے اسمبلیاں توڑنے کا حکم نامہ لکھوا دیا: ہارون الرشید


سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا تحریری حکم نامہ لکھ لیا ہے۔ اسمبلیاں توڑنے کا حکم نامہ صدرمملکت عارف علوی کے پاس رکھوایا ہوا ہے۔ جب بھی عمران خان کو لگا کہ سازش ہو رہی ہے اور حکومت کو ختم کیا جا رہا ہے، تواسمبلیاں توڑ دیں گے۔

ہارون الرشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اب اسٹیبلشمنٹ پر نکتہ چینی نہیں کرے گی بلکہ حکومت پر تنقید کرے گی، اور ہدف عمران خان ہوگا، عمران خان کی کردار کشی کرے گی۔ عمران خان ان کا جواب نہیں دیں گے ان کے پاس متعدد رضاکار ہیں جو ان کے بیانات کا جواب دیں گے۔ جس طرح کا ماحول پیدا کیا گیا ہے اس سے سیاسی کشیدگی ہوگی، اسٹیبلشمنٹ کوشش کر رہی ہے کہ سمجھوتہ ہو جائے۔ یہ بھی سوچ پائی جارہی ہے کہ ان کو حکومت یا پنجاب حکومت میں حصہ دے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو لگا کہ ان کے خلاف سازش ہورہی ہے تووہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

ہارون الرشید کے مطابق عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا حکم لکھ کرعارف علوی کے پاس رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب میں عارف علوی سے تو پوچھ نہیں سکتا، اگر پوچھوں گا تو وہ بتائیں گے نہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے ممبران توڑنے کی کوشش ہورہی ہے۔ خان صاحب کرکٹ کے تو بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن سیاست کے کھلاڑی نہیں ہے۔ واضح رہے آج حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments