پاک فوج کے نئے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کون ہیں؟


میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں جی او سی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہونے سے پہلے آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے، ان کا تعلق آرمرڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے اور انہوں نے 1990 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے بھی گریجویٹ ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ اسٹاف پوزیشنز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ بریگیڈ میجر، انفنٹری کے بریگیڈیئر اسٹاف کے عہدے پر تعینات رہے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن ضرب عضب میں انفنٹری اور آرمرڈ بریگیڈ کی بھی کمانڈ کی۔

میجر جنرل بابرافتخار کے چار بچے ہیں اور وہ گالف کے اچھے کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments