خانیوال: دوستی سے انکار پر تھانے دار کی نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی


پنجاب کے شہر خانیوال میں دوستی سے انکار کرنے پر تھانیدار کی جانب سے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ایس ایچ او ظفر موہانہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

خانیوال کے علاقے مخدوم پور کی رہائشی لڑکی بس ہوسٹس نے ایس ایچ او پر الزام لگایا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور اس سے دوستی کرنے کا خواہش مند تھا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اسے فحش اور دوستی کرنے کے میسیجز بھیجتا تھا۔

لڑکی کا الزام تھا کہ فحش میسیجز افشا ہونے کے خوف کے باعث ایس ایچ او نے اس کے گھر پر چھاپا مارا اور اس کا موبائل قبضے میں لینے کے بعد اسے برہنہ کر کے ناچنے کو بھی کہا۔

ادھر متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ایس ایچ او ظفر موہانہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کی جانب سے ملنے والی مبینہ ویڈیو کو فرانزک آڈٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments