اپوزیشن کے فیاض الحسن چوہان کے لئے حریم زادہ کے نعرے


وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی پنجاب اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران ن لیگ کے ایم پی اے ارشد ملک اور ساتھی ارکان نے ’حریم زادہ، حریم زادہ’ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس پر فیاض چوہان غصے میں آ گئے اور اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے دلشاد بیگم اور طاہرہ سید کا طعنہ دے دیا۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ آپ کا لیڈر نواز شریف ان کو گانے سنایا کرتا تھا، کسی کو یاد ہے کہ میں یاد کرا دوں۔

ارکان کی جملے بازی ایسی تھی کہ ایوان کی کارروائی چلانے والے ڈپٹی اسپیکر بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ پا سکے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ارشد ملک نے جو فقرے کسے ہیں ابھی ریکارڈ پر ہیں سنائیں ان کو نکال کر، چیخ کر میری آواز کو نہیں دبایا جا سکتا، میں نے جواب دیا ہے۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے بولنے پر میں جواب دیتا ہوں، ہمیشہ میں نے بعد میں جواب دیا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments