وزیراعظم کا عثمان بزدار کو نہ ہٹانے کا دو ٹوک پیغام


وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے اور انہیں اپنے عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا ۔

ارکان پنجاب اسمبلی کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عثمان بزدار کو ہٹایا تو نیا وزیراعلیٰ پنجاب 20 روز بھی نہیں چل سکے گا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ عثمان بزدار کے خلاف سازش کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کی سازشیں کرنے والے خود وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments