منظور پشتین کو گرفتار کر لیا گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پی ٹی ایم کے لیڈر منظور پشتین کو گزشتہ رات گرفتار کر لیا گیا۔ ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بتایا ہے کہ یہ گرفتاری پشاور سے عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے منظور پشتین کی فوراً رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی ایم کے کارکنوں سے پرامن رہنے کی درخواست کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق منظور پشتین کو گرفتار کر کے پشاور کے تھانہ شرقی لے جایا گیا ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس پارٹی ان کی تحویل لینے کے لئے روانہ کر دی گئی ہے۔ ابھی منظور پشتین پر عائد کردہ الزامات کی تفصیل کا علم نہیں ہے اور پولیس نے اس کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے کہ انہیں کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *