معاملات ریڈ لائن سے آگے بڑھے تو عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے: صابر شاکر
صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ معاملات ریڈ لائن سے آگے بڑھے تو وزیراعظم قومی اسمبلی توڑ دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان بلیک میلنگ قبول نہیں کریں گے ۔صابر شاکر کا کہنا ہے کہ تین وزیروں کی گروپ بندی کے بعد جب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوان سے پوچھا کہ وزیر تمہارے خلاف ہیں آپ کے پاس کہنے کو کیا ہے تو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ”میرے پاس تم ہو“ ۔
صابرشاکر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیروں کو ہٹا کہ اپنی رٹ قائم کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ نکالے گئے وزیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں کل تین وزرا عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان کو برطرف کر دیا گیا تھا۔ تینوں وزرا خیبر پختونخواہ میں پریشر گروپ کے کرتا دھرتا تھے۔ چند روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر ریونیو خیبر پختونخواہ شکیل خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کچھ اداروں میں کرپشن ہو رہی ہے، ہم کرپشن کے خلاف ووٹ لے کر اسمبلی میں آئے تھے۔


