دوسرے رہنماؤں سمیت ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور عصمت شاہجہاں کو گرفتار کر لیا گیا


اسلام آباد پولیس نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور عصمت شاہجہاں کو دوسرے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ان رہنماؤں کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار تینوں رہنماؤں کو تھانا کوہسار منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل پشاور پولیس نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو تہکال سے گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ محسن داوڑ شمالی وزیرستان کے حلقہ این اے 48 جبکہ علی وزیر جنوبی وزیرستان کے حلقے این اے 50 سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ افراسیاب خٹک ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان کے سربراہ رہنے کے علاوہ سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

ابتدائی طور پر  اطلاع آئی تھی کہ افراسیاب خٹک اور علی وزیر کو بھی گرفتار کیا گیا مگر بعد میں پولیس نے ان کی گرفتاری کی تردید کر دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments