سرکاری ملازم کو اس طرح کے بیانات دینا زیب نہیں دیتا: کلیم امام کی تقریر پر مرتضیٰ وہاب کا رد عمل


 آئی جی سندھ کلیم امام کے بیان پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا فوری رد عمل میں کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کس قسم کا بیان ہے، کسی سرکاری ملازم کو اس طرح کے بیانات دینا زیب نہیں دیتا، حکومت کا استحقاق ہے کہ ان کو کہیں بھی تعینات کرے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئی جی سندھ کو پورا موقع دیا سندھ کی خدمت کے لیے لیکن بدقسمتی سےوہ پرفارم نہیں کرسکے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام پراسس مکمل ہوچکا ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سب باتیں کرنے کی کیا منطق ہے۔ حکومت سندھ کلیم امام کی پرفارمنس سے متاثر نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کا کام تقریر کرنا نہیں۔ آئی جی سندھ کا کام پولیسنگ کرنا ہے۔ گورنر سندھ نے بھی اعتراف کیا ہےکہ صوبے کے چیف منسٹر کا استحقاق ہے کہ وہ آئی جی کو تبدیل کر سکتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کل وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ 24 گھنٹے میں آئی جی سندھ کو تبدیل کر دیا جائے گا، آئی جی سندھ کیسے اس طرح کی بات کرسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام نے آج ایک تقریب سے خطاب کے دوران اپنے تبادلے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خلاف بڑی سازش ہوئی ہے، تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ میرا تبادلہ ہوگیا، میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments