سازش کا لفظ مذاق میں استعمال کیا: آئی جی سندھ کلیم امام


آئی جی سندھ کلیم امام کا اپنے بیان سے متعلق کہنا ہے کہ مذاق میں افسران سے ’سازش‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔

آئی جی سندھ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اپنے بیان سے متعلق کہا ہے کہ میڈیا پر میرا بیان غلط انداز میں چلایا گیا ہے۔ تقریب میں افسران سے خطاب کر رہا تھا۔ مذاق میں افسران سے سازش کا لفظ استعمال کیا۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ افسران کی تقریر سے لگا جیسے میری فیئر ویل کی تقریب ہو۔ اس لئے کہا کہ سازش کے تحت اس تقریب کو میری فیئر ویل میں تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مذاق میں کہا کہ کیا میری ایک فیئر ویل کر رہے ہیں۔

Facebook Comments HS