وزیراعظم سے برطرف وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختون خوا کے برطرف وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطرف صوبائی وزراء خیبر پختونخواہ عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات ملاقات میں کہا کہ ڈسپلن سب کو فالو کرنا پڑے گا۔ جواب میں وزراء کا کہنا ہے کہ آپ جو ذمہ داری دیں گے قبول ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سابق وزراء نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل خیبرپختونخواہ اسمبلی کے دو اہم ترین وزرا وزیر کھیل اور ثقافت عاطف خان اور وزیرصحت شہرام ترکئی کو کابینہ سے نکال دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے وزیراطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء صوبے میں پرشیر گروپ بنانے میں ملوث تھے۔ انھوں نے بتایا تھا کہ دونوں کو کئی بار سمجھانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بات وزیراعظم تک جا پہنچی اور انھوں نے اس پر ایکشن لیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے عاطف خان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مجھے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنایا جائے گا لیکن بعد میں یہ فیصلہ محمود خان کے حق میں کر دیا گیا۔ اس کے باوجود پارٹی میں کام جاری رکھا۔ انھوں نے بتایا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا بہت پرانا کارکن ہوں اور میں اپنی پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے اس کو قبول کیا جائے گا۔

اسی پروگرام میں شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ جب کام ہوتا ہے تو تحفظات بھی ہوتے ہیں جنہیں حل کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات بھی ہوتے ہیں جن کو بیٹھ کر حل کیا جاتا ہے۔ اب یہ خبرسامنے آئی ہے کہ برطرفی کے بعد دونوں وزراء نے وزیراعظم عمران خان سے پہلی مرتبہ ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے وزیراعلیٰ محمود خان سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments