پیپلز پارٹی نے مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا: ڈاکٹر شاہد مسعود


پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کو گرنے نہیں دے گی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گرنے نہیں دے گی۔

انھوں نے بتایا کہ پی پی پی کی جانب سے یہ عمران خان کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی حکومت کی نمبر گیم کو بگڑنے نہیں دے گی اور ہر حال میں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی اور اسمبلی کو چلانے اور قانون سازی میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔  انھوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ آئی جی مشتاق مہر ہی ہوں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان چوہدری شجاعت اور ایم کیو ایم سے نہیں مل رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی وفاق میں حکومت بہت زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے بھی ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ابھی کچھ نہیں کہے گی اور پوری توجہ پنجاب کی طرف مرکوز کی جائے گی۔ بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب کے سسٹم سے اچھی طرح واقف ہے اور ہر طرح کی باریکیوں سےآگاہ ہے۔ اس لیے یہ بہتر ہے کہ پہلے پنجاب میں حکومت بنائی جائے اور پھر وفاق کی طرف جایا جائے۔

Facebook Comments HS