رہائی کے بعد آسیہ بی بی کی پہلی تصویر منظر عام پر آ گئی


جیل سے رہائی اور بیرون ملک روانگی کے بعد آسیہ مسیح کی پہلی تصویر منظرعام پر آ گئی۔ اس تصویر میں آسیہ بی بی کو گارڈین اخبار کی معروف صحافی خاتون اینی ازابیل ٹولیٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جو آسیہ بی بی کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اینی ازابیل نے تصویر میں آسیہ بی بی کو بانہوں میں لے رکھا ہے اور دونوں کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں ہے۔

رپورٹ کے مطابق سالہا سال پابند سلاسل رہنے اور اپنوں سے دوری کا عذاب سہنے کے بعد آسیہ بی بی کی مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ وہ آزادی اور اپنوں کے قرب سے کس طرح لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اس تصویر میں آسیہ بی بی کس جگہ موجود ہیں، اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ معلوم نہیں تاہم عمومی تاثر یہ ہے کہ یہ تصویر کینیڈا میں بنائی گئی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اینی ازابیل آسیہ بی بی کے جیل میں گزارے وقت پر ایک کتاب لکھ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ آسیہ بی بی نے توہین مذہب کے الزام میں 8 سال جیل میں گزارے۔ ماتحت عدالت اور ہائی کورٹ سے انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم سپریم کورٹ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

https://www.theguardian.com/world/2020/jan/28/asia-bibi-pakistani-woman-jailed-for-blasphemy-releases-photos-in-exile


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments