حکومت کی نئی مذاکراتی کمیٹی پرویز الہیٰ کا رد عمل بھی آ گیا


 

پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے مذاکرات کیلئے نئی حکومتی کمیٹی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد معاملات میں بہتری آئی اور اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہناتھا کہ ایک کمیٹی بنتی ہے اور دوسری ڈالی جاتی ہے۔ ہم نے بھی کمیٹی ڈالی ہے جو ابھی نکلی نہیں ہے۔ نئی حکومتی کمیٹی کی سمجھ نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں۔ چاہتے ہیں کہ حکومت چلے اور اپنی مدت پوری کرے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، نیک نیتی سے چلتے ہیں۔ حکومت کو نقصان پہنچا تو ہمیں بھی ہو گا۔ حکومت کے ساتھی ہیں اور اصلاح کر رہے ہیں۔ اتحاد کو سوتن نہیں سمجھنا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments