رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو نوکری مل گئی


ممتاز عالم آن لائن، رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ جوائن کر لیا ہے جس پر انہوں نے خوشی کاا ظہار کیا ہے۔

سوشل میڈ یا ویب سائٹ فیس بک پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا اہم ترین فیصلہ کر لیا ہے اور ایکسپریس انٹر ٹینمنٹ کےسا تھ ایک طویل معاہدہ طے کیا ہے۔

وہ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رمضان نشریات کے علاوہ کیفے عامر اور جیوے پاکستان نامی گیم شو کریں گے۔ اس کے علاوہ پیر اور جمعے کو روز نامہ ایکسپریس میں ’لاوڈ سپیکر‘کے نام سے کالم بھی لکھیں گے۔ انہو ں نے مداحوں کو بتایا کہ آپ بہت جلد مجھے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی سکرین پر دیکھیں گے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments