سعودی عرب نے 5 برس میں دو لاکھ 86 ہزار پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا


سعودی عرب سے گزشتہ پانچ برس میں اندازے سے کہیں زیادہ تعداد میں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں ان پاکستانیوں کی فہرست پیش کی ہے جنہیں گزشتہ پانچ برس میں سعودی حکومت نے ملک بدر کیا۔

اس فہرست کے مطابق 2015ء سے 2019ء تک سعودی حکومت نے ریاض اور جدہ سے دو لاکھ 85 ہزار 980 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا۔ ان میں سے 61 ہزار 76 پاکستانیوں کو ریاض جبکہ دو لاکھ 24 ہزار 904 پاکستانیوں کو جدہ سے واپس پاکستان بھیجا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں بتایا کہ ”ان پاکستانیوں کو ویزہ کی مدت ختم ہونے، اجازت کے بغیر حج کرنے، منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے، عمرہ ویزے پر جا کر وہاں زیادہ مدت تک قیام کرنے اور دیگر قانونی خلاف ورزیوں پر ڈی پورٹ کیا گیا۔ “


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments