عمران خان قبائلی علاقوں میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولنا چاہتے ہیں: شہریار آفریدی


وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے۔

شہریار آفریدی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ عوام سے خطاب کے دوران کہہ رہے ہیں کہ دنیا میں کئی ممالک منشیات سے ادویات بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم ہر سال بڑی مقدار میں چرس اور افیون پکڑتے ہیں اور پھر اسے جلا دیتے ہیں۔ وزیر مملکت برائے انسداد منشیات نے یہ بھی کہا کہ ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں اس حوالے سے فیکٹری بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ اللہ کے فضل سے منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری تیراہ میں لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں فیکٹری لگانے کے بعد لوگوں کی زندگیاں بدل جائیں گی۔

Facebook Comments HS