لاہور میں بیوٹی کریم کی مارکیٹنگ کرنے والی لڑکی ہوٹل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق


لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ہوٹل کی بالکونی سے گرکر لڑکی کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا۔ بیوٹی کریم کی مارکٹنگ کرنے والی لڑکی ڈیوٹی کے بعد اس ہوٹل میں گئی اور پراسرار طور پر بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیکر مقدمہ درج کرلیا۔

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے، خود کشی یا قتل کے پہلوﺅں پر تحقیقات جاری ہے۔

لاہور کے علاقے نواں کوٹ کی رہائشی لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ چار روز قبل پیش آیا۔ لڑکی کے والد نے واقعے کو قتل قرار دے دیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے ایک نوجوان لڑکی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ جس ہوٹل کی بالکونی سے وہ نیچے گری، اس ہوٹل میں اسی نوجوان کے بھائی کے نام سے کمرہ بک تھا۔ مارکیٹنگ کمپنی میں کام کرنے والی 25 سالہ لڑکی کی مارچ میں شادی طے تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد صورت حال واضح ہوجائے گی۔

Facebook Comments HS