انصاف کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا: ریپ کے ملزم کو عضو تناسل سے محروم کرنے والی لڑکی کے والد کا بیان


دو روز قبل ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں مبینہ طور پر ایک خاتون نے اپنے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کا عضو تناسل کاٹ دیا تھا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی جڑانولہ میں درج کر لی گئی ہے۔ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اس روز دن کے وقت جب وہ سودا سلف لانے شہر گئےتو واپسی پر ان کے گھر کے باہر متعدد افراد جمع تھے اور جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو ان بیٹی خون میں لت پت پڑی تھی اور رو رہی تھی۔

ایف آئی آر میں لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم گھر زبردستی داخل ہوا تو وہ چھری سے مسلح تھا اور جب اس نے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر جنسی زیادتی کی کوشش کی تو لڑکی نے موقع دیکھ کر اس سے چھری چھینی اور اس کا عضو تناسل کاٹ دیا جس کے بعد وہ شور مچاتا ہوا بھاگ گیا۔

لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ہم بہت غریب لوگ ہیں۔ یہ لڑکا طویل عرصہ سے اوٹ پٹانگ حرکتیں کر رہا تھا۔ لڑکی کے والد کے مطابق وہ متعدد مرتبہ لڑکے کے گھر والوں سے بھی شکایت کر چکے تھے مگر اس کا بھی کوئی اثر نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے مطالبے سے نہ تو میری بیٹی اور نہ ہی میں ایک قدم پیچھے ہٹوں گا۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ پولیس کے مطابق فرانزک شواہد اکٹھے کر کے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سے اس بارے میں اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد تفتیش کی جائے گی۔ جس کے بعد چالان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر ملزم پر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو اسے 7 سال لے کر عمر قید اور جرمانے کی سزائیں ہو سکتیں ہیں۔ خیال رہے کہ اوباش لڑکے نے چھری دکھا کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ بہادر لڑکی نے دوران زیادتی چھری چھین کر ملزم کے نازک اعضاء کاٹ کر مردانہ صفات سے ہی محروم کر دیا تھا۔

Facebook Comments HS