شریف فیملی نے فیصلہ کر لیا کہ عمران خان کی حکومت نہیں گرائی جائے گی


سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شریف فیملی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت کو نہیں گرائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت کو نہیں گرایئں گے۔ اںھوں نے بتایا کہ شریف فیملی کا کہنا ہے کہ ابھی پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کی پارٹی، ایک پیج پر نہیں ہیں، اس لیے حکومت کو گرانے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کسی بھی وقت تینوں پارٹیوں کے خلاف احتجاج کر سکتے ہیں۔

واضع رہے قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ لندن میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا نیا ہدف وفاق نہیں ہو گا بلکہ تمام تر توجہ پنجاب کی طرف ہوگی۔ پنجاب میں حکومت بنا لینے کےبعد مرکز میں حکومت بنائی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ مرکز میں حکومت بنانا مشکل ہے جبکہ پنجاب میں اس پر کام آسان ہو جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے کہنا تھا کہ وہ پنجاب کے سیاسی اور انتظامی معاملات کی باریکیوں کو خوب جانتی ہے اور صوبے میں ان ہاؤس تبدیلی وفاق کے مقابلے میں آسان ہوسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنائی جائے تو وفاق میں موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے، پنجاب میں تبدیلی کے بعد مرکز میں بھی تبدیلی کا جائزہ لیا جائے گا۔

عارف حمید بھٹی کے مطابق شریف فیملی کا کہنا ہے کہ ابھی پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کی پارٹی، ایک پیج پر نہیں ہیں، اس لیے حکومت کو گرانے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments