فیصل آباد میں شوہر نے بیوی کے ساتھ نجی لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر بنا لیں


فیصل آباد میں شوہر نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا لی۔ علیحدگی کے بعد سابق شوہر اپنے ساتھ بنائی ہوئی ویڈیوز اور تصاویر پر بھی بیوی کو بلیک میل کرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک شخص کے اپنی ہی سابق بیوی کو بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بلیک میلر شوہر اپنی بیوی کے نجی لمحات کی ریکارڈنگ کرتا رہا۔ پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نکاح ختم ہونے کے بعد برطانیہ واپس چلی گئی۔جس کے بعد شوہر نے نازیبا ویڈیوز کی بنا پر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ سابق شوہر نے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز اپنے دوستوں اور لڑکی کے قریبی رشتہ داروں کو بھیجنا شروع کر دیں اور ویڈیو وائرل نہ کرنے کے بدلے برطانوی ویزے کا مطالبہ کیا۔ ویزے کی بات نہ بننے کے بعد ویڈیو اور تصاویر وائرل نہ کرنے کے بدلے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

لڑکے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لڑکی کے گھر والوں نے مجھ سے ویزے کے لیے پیسے لیے تھے جس کی واپسی کا تقاضہ کر رہا تھا۔ محلے کے ایک شخص نے پنچایت کے ذریعے یہ معاملہ حل کروانے کی ہامی بھری۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی عریاں ویڈیوز ایک پنچایتی کے گھر سے برآمد ہوئیں۔

پنجایت نے برطانوی لڑکی کی تصاویر اور ویڈیوز بطور ضمانت اپنے پاس رکھ لی تھیں۔ لڑکے سے آٹھ میموری کارڈ اور یو ایس بی میں بھرا ہوا لڑکی کا نجی ڈیٹا برآمد کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے بیٹی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے ڈر سے دو لاکھ روپے ادا بھی کر دئیے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments