عمران خان کے قریبی لوگ ان کی خبریں ن لیگ تک پہنچاتے ہیں: عارف حمید بھٹی
عمران خان کے قریبی لوگ ان کی خبریں ن لیگ تک پہنچاتے ہیں، تفصیلات کے مطابق صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگ ان کے درمیان ہونے والی گفتگو ن لیگ تک پہنچا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تین وزرا نے ناراض ہونے کے بعد مسلم لیگ ن سے رابطہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئی بی سے وزراء کی رپورٹس لیتے ہیں، جو انہیں لینی بھی چاہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے جبکہ کرپشن کا معاملے پر بھی کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کا کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروجیکشن کے لیے کابینہ کے اندر کی بات باہر نہیں آنی چاہیے اور جو ایسا کرتے ہیں وہ سیاسی لحاظ سے بددیانت لوگ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کابینہ میں بھی کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ اندر کی باتیں باہر جا کر بتاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی کاروباری آدمی چینی کا کاروبار نہیں کرتا صرف سیاست دان کرتے ہیں، سیاستدان جب آتا ہے تو ایک مخصوص صنعت میں آتا ہے اور وہی صنعت ترقی کرتی ہے۔


