راہ نورد کے ساتھ کچھ لمحے


2010 میں پاکستان بحریہ نے برطانیہ سے 59.5 میٹر لمبا بحری جہاز خریدا جسے راہ نورد یعنی تیز چلنے والا کا نام دیا گیا۔

راہ نورد کو پاکستان نیوی کے بحری بیڑوں میں بہترین اضافہ قرار دیا گیا۔ اس وقت کے نیول چیف ذکا اللہ کے مطابق پاک بحریہ نے ہمیشہ افسران اور جوانوں کو مناسب انداز میں تعلیمی، پیشہ ورانہ، اخلاقی اور جسمانی تربیت دینے کی کوشش کی ہے، راہ نورد یقینی طور پر اس کوشش میں مزید اضافہ کرے گا۔

پاکستان کی شہ رگ کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستان نیوی کی جانب سے راہ نورد پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، اس موقع پر بحری جہاز کو پاکستان و کشمیری پرچموں سے سجایا کر سمندر کا مختصر دورہ کیا گیا، جس کا مقصد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی جدوجہد آزادی کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار تھا۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے بینڈ کے ہمراہ بحریہ کالج کراچی کے طلبا نے کشمیر کی آزادی کے حوالے سے گیت گاتے ہوئے جہاز کو الوداع کیا۔

سمندر سے گزرتے ہوئے بندر گاہ میں موجود پاک بحریہ کے دیگر جہازوں نے بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نعرے بلند کیے اور کشمیر کا پرچم لہرایا، پاک بحریہ کے جوانوں نے راہ نورد کے ٹاور پر چڑھ کر پاکستان اور کشمیری پرچم کو لہرایا اور پاکستان زندہ باد و کشمیر بننے گا پاکستان کے ولولہ انگیز نعرے لگائے، اکیسویں آگزلری اسکواڈرن کے کمانڈر کیپٹن شاہد رفیق نے بحری سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کے بارے میں میڈیا نمائندگان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی مختلف مواقع پر مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کو اجاگر کر رہے ہیں، مختلف مواقع پر نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اخلاقی، سفارتی اور قانونی بنیادوں پر کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا۔ امیر البحر نے اقوام عالم کی جانب سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ضرورت پر زوردیا۔ کیپٹن شاہد نے وضاحت کی کہ دنیا بھر میں بحری افواج نے اپنے بحری اثاثوں کی مدد سے اقوام عالم تک سفارتی رسائی کو بڑھانے اور موثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

راہ نورد کے معنی تیز چلنے والے کے ہیں، اس بحری جہاز پر یوم کشمیر منانے کا مقصد، مقبوضہ وادی کے بھائی بہنوں کو پیغام دینا تھا کہ اب ان کی آزادی کے دن دور نہیں رہے بلکہ وہ آزادی کی منزل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں جس میں پاکستان کی دعائیں و جدوجہد شامل ہے، جس کے تحت بین الاقوامی سطح پر مقبوضہ کشمیر کو سنجیدہ لیا جارہا ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے جس کے تحت یہ امید کی جاسکتی ہے کہ اللہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو جلد از جلد آزادی نصیب کرئے، الہٰی آمین۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments