بچوں سے بدفعلی کا مبینہ الزام: جلال پور جٹاں میں دینی مدرسے کے قاری پر عوام کا تشدد
گجرات کے قصبے جلالپور جٹاں میں مقامی افراد نے بچے کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کی کوشش کرنے والے دینی مدرسے کے مدرس پہر شدید تشدد کیا۔ مشتعل افراد نے قاری صبغت اللہ کے سر کے بال، مونچھیں اور داڑھی مونڈ کر سیاہی سے منہ کالا کر ڈالا اور علاقے میں گھماتے رہے۔
مقامی افراد نے صبغت اللہ پر دو کمسن بچوں سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ملزم نے آٹھ سالہ بچے کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی تو اس نے شور مچا دیا، جس پر اہل محلہ اکھٹے ہو گئے اور قاری صبغت اللہ پر تشدد کیا۔
دوسری طرف پولیس کے مطابق ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قاری صبغت اللہ کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔
Facebook Comments HS


