سعودی سفیر اب تک عمران خان کے خلاف اپنی حکومت کو شکایتی خط لکھ چکے ہوں گے: نجم سیٹھی


سعودی سفیر اب تک عمران خان کے خلاف اپنی حکومت کو شکایتی خط لکھ چکے ہوں گے۔ سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے وزیراعطم عمران خان کے دورہ ملائیشیا پر بیانات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی سفیر نے کوالالمپور سمٹ کے حوالے سے پاکستان پر کسی بھی قسم کے دباوٴ کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ سعودی حکومت نے پاکستان پر کسی قسم کا کوئی دباوٴ نہیں ڈالا۔ جس پر ترک صدر اردگان نے بھی کھل کر بات کی اور یو اے ای کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا جا کر تمام تر ملبہ سعودی عرب پر ڈال دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ زلفی بخاری نے باقاعدہ نام لے کر کام تمام کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھ دوروں پر جانے والی ٹیم کو ڈپلومیسی کا علم نہیں ہے۔ یہ ٹیم دفتر خارجہ کی بریفنگ بھی نہیں لیتی۔ حکومت نے فیصلہ یہ کیا تھا کہ ملائیشیا جا کر کوالالمپور سمٹ میں عدم شرکت پر مرہم پٹی کی جائے تاہم یہ تمام باتیں وزیراعظم کو عوامی سطح پر نہیں کرنی چاہیے تھیں۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اہم ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوالالمپورسمٹ سے متعلق دوست ممالک کے خدشات دور ہو گئے۔ کچھ دوست ممالک کو لگ رہا تھا کہ یہ امت کو تقسیم کرنے کے لئے ہے لیکن ہمیں اسلاموفوبیا اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے خلاف مل کر جدوجہد کرنی ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments