کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانابھارت کی خام خیالی ہے, بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے: نوازشریف
کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ستائیس اکتوبرانیس سو سینتالیس انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب اڑسٹھ برس قبل بھارتی فوج نے کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کرکے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا شروع کردیئے۔ بھارتی فوج کے کشمیری عوام پرظلم و ستم آج بھی اسی طرح جاری ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر ریاستی جبر اور ظلم ڈھارہا ہے۔ بھارت نے کشمیرمیں انسانی اقدارکوروندڈالاہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کے علمبردار برہان وانی کوماورائےعدالت شہید کیا گیا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانا بھارت کی خام خیالی ہے.
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
- صدر اور الیکشن کمشنر میں عام انتخابات کی تاریخ کیسے طے ہوئی؟ - 02/11/2023
- 63 سینئر صحافی، تجزیہ کاروں کا چیف جسٹس کے نام کھلا خط - 25/09/2023
- اسد عمر سائفر کیس میں گرفتار - 20/08/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).