احسان اللہ احسان کو معاہدے کےتحت رہا کیا گیا، فرار ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں: صابر شاکر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تجزیہ کار صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو معاہدے کے تحت رہا کیا گیا۔ احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ افغانستا ن میں امن معاہدے کے تحت امریکہ بھی بہت سے طالبان رہنماوٴں کو رہا کر چکا ہے۔

اسی دوران پاکستان نے بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب کرانے کیلئے کئی رہنماوٴں کو رہا کیا ہے۔ بدلے میں افغان طالبان نے بھی ملکی اور غیر ملکی افراد کوآزاد کیا تھا۔ احسان اللہ احسان بھی اسی معاہدے کے تحت رہا ہوئے۔ صابرشاکر نے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آڈیو افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *