ہندو برادری کے خلاف توہین آمیز بورڈ لگانے والے تحریک انصاف کے اکرم عثمان معطل


لاہور: کشمیر ڈے پر لاہور کی سڑکوں پر متنازعہ فلیکس بورڈز لگانے پر تحریک انصاف نے جنوبی لاہور کے جنرل سیکرٹری میاں اکرم عثمان کو عہدے سے معطل کر دیا۔ یہ فلیکس بورڈ لگانے کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کی مذمت کی تھی۔

تحریک انصاف لاہور (جنوبی) کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر نے شو کاز نوٹس جاری کر کے معاملہ خصوصی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ نوٹس تحریک انصاف جنوبی لاہور کے صدر ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آپ کے تحریر کردہ الفاظ پارٹی پالیسی کے منافی ہے۔ کیس پارٹی کی ایس سی اے ڈی کمیٹی کے چیف سلمان آفتاب کو بھیج دیا گیا۔

میاں اکرم عثمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ پرنٹر نے غلطی سے لفظ ”مودی“ کی بجائے ”ہندو“ لکھ دیا اور وہ سرحد کے دونوں طرف امن سے رہنے والے ”ہندوؤں“ سے معذرت کرتے ہیں۔

لیکن اس کے جواب میں کئی افراد نے میاں عثمان اکرم کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ”ہندو باتوں سے نہیں لاتوں سے مانتا ہے“

https://twitter.com/monafar00q/status/1225490512410546181?s=20


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments