مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی ناراض: اسد عمر کو دوبارہ وزیرخزانہ بنانے کا امکان
باوژوق اطلاعات کے مطباق وفاقی وزیراسد عمرکو دوبارہ وزیرخزانہ بنائے جانے کا امکان ہے کیونکہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ بعض حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور واپس جانے پر غور کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکو دوبارہ وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کی اطلاعات ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ بعض اقتصادی معاملات پروزیراعظم سے ناخوش ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طرح وہ بھی واپس چلے جائیں گے۔ تاہم سرکاری طور پر شبرزیدی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث فی الحال وہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتے۔ ان کی جگہ نوشین امجد کو قائمقام چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).