عوام جان لیں مودی سے زیادہ موذی کون ہے،شہباز شریف


\"shahbaz-sharif\"

شہباز شریف نے کہا کہ عوام جان لیں مودی سے زیادہ موذی اور کون ہے ،چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرانے میں کردار مودی یا یہودی کا نہیں دھرنےوالوں کا تھا ۔

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ایوانِ صنعت و تجارت کےزیراہتمام’پُرامن پاکستان، خوشحال پاکستان‘کےعنوان سے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بند کرانے کےلیے قرض معاف کرانے والوں کا پیسہ استعمال کیا جارہا ہے،آپ اسلام آبا د بند کرانا چاہتے ہیں تاکہ سی پیک کے منصوبے نہ لگیں۔

شہبازشریف کا کہناہےکہ عمران خان براؤن صاحب بن کراسلام آباد بند کرانا چاہتےہیں،ایسا کرنا 20کروڑ لوگوں کا معاشی قتل ہو گا،قوم اس بار ان کے سامنےسیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوجائے گی۔بہتر ہےکہ وہ سپریم کورٹ کےفیصلےکاانتظارکریں۔

انہوں نے کہا 2014ءکےدھرنےکےباعث بھی معیشت کو شدید نقصان پہنچاتھا،اب ایک بار پھر براؤن صاحب اسلام آباد بند کرکے 20کروڑ لوگوں کا معاشی قتل کرنا چاہتے ہیں،لیکن قوم ایسا نہیں ہونے دے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ سی پیک گیم چینجرہے، اس سے نا صرف روزگارملےگا،بلکہ اندھیرےبھی دورہوجائیں گے،لیڈر جھوٹ بولیں اور دروغ گوئی کریں ایسازیب نہیں دیتا،پاکستان بند کرانے کے ناپاک منصوبےسے مودی سے زیادہ کوئی خوش نہیں ہوگا۔

شہبازشریف نےکہاکہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے،عمران خان کھل کر کہہ دیں کہ انہیں سپریم کورٹ اور ججوں پر اعتبار نہیں ۔

Facebook Comments HS

One thought on “عوام جان لیں مودی سے زیادہ موذی کون ہے،شہباز شریف

  • 27/10/2016 at 6:24 شام
    Permalink

    کوئی ان بے رحم سیا ستدانوں کو کہہ دےحضور آپکے وزٹ سے اور آپکے سیلفی اور فوٹوسیشن سے وہ جوان یکدم لڑنے کے قابل نہیں بنتےلہذا مہربانی کرکے آپ نہ ہی آۓ خادثے کے بعد تا کہ بحالی کے کام بغیرکسی رکاوٹ کے ہوسکے کیوں کہ جب آپ تشریف لاتے ہیں تو بہت سے لوگوں اور زخمیوں کو آپکی سیکیورٹی کی وجہ سیے رسائی نہیں ہوتی اورکل کی طرح اور ہمیشہ کی طرح قیمتی جانیں اور ناقابل تلافی نقصان ھوجاتا ہےآپ لوگوں کے سینے میں دل ویسے بھی نہیں ہوتا کہ کسی پہ رحم کھاو ۔۔۔ کیونکہ یہ بچے آپکے تھوڑی رشتہ دار یا ہمساۓ ہیں کیونکی آپ لوگوں کی سیاست کیلۓتو تازہ خون چاہیے جوکہ ملتی رہتی ہیںکیونکہ پختونوں اور بلوچوں کا خون بہت آرزاں ہیں بہتبے وقعت اندازہ نہ ہو تو کوچ کے اوپر رکھے گیے لاش کو ہی دیکھو لگ پتہ چل جایےگا

Comments are closed.