….شہبازشریف قومی حکومت کیلئے پرعزم مگر

شہباز شریف صاحب یہ پیغام دئیے چلے جارہے ہیں کہ ان کی جماعت کو جولائی 2018کے انتخابات میں سادہ اکثریت نصیب ہوبھی گئی تو وہ بیشتر سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملاکر ایک ’’قومی حکومت‘‘ بنانے کو ترجیح دیں گے۔ عمران خان صاحب کا لیکن ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کو بھی ان کی جماعت کے ساتھ ’’نظریاتی اختلافات‘‘ یاد دلانے کی ضرورت محسوس ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ’’قومی حکومت‘‘ بنانے کو شاید مولانا فضل الرحمن جیسے کشادہ دل

Read more

کتنے آسان ہیں جال پھیلانے

کراچی سے ایک دوست کا فون آیا وہ مجھ سے پوچھنے لگے آپ کے صوبہ کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو کس نے مشورہ دیا تھا کہ وہ انتخابی مہم جوئی کا آغاز کراچی سے کریں۔ سابق صوبے دار صاحب بہادر کراچی میں خواص کی حیثیت سے آئے، مزار قائد پر حاضری بھی رسمی سی لگی۔ کاش وہ عوام میں آتے اور دعوے کرتے۔ انہوں نے کراچی کے عوام کو مکمل طور پر مایوس کیا۔ ان کو عبوری حکومت

Read more

اب ’’کرانچی‘‘ کو پیرس بنانے کا وعدہ

پھانسی کی کوٹھری میں تنہا بیٹھ کر اپنے خیالات کو وصیت نامے کی صورت دیتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو نے جو نوٹس لکھے تھے بعدازاں کتابی صورت میں شائع ہوئے۔ ’’اگر مجھے قتل کردیا گیا‘‘ اس کتاب کا عنوان تھا۔ یہ کتاب کسی ایک موضوع کا یکسوئی کے ساتھ مطالعہ نہیں کرتی۔ کئی حوالوں سے تنہائی کا شکار ہوئے ذہن میں بات سے بات چلاتے خیالات کا اظہار ہے۔ ایسا طرزِبیاں Stream of Consciousnessکہلاتا ہے۔ ایک فرانسیسی منصف نے اسے

Read more

ماؤں کی سنائی داستانیں اور آزاد میڈیا کی نوٹنکی

مائیں جو کہانیاں ہمیں بچپن میں سنایا کرتی تھیں ان میں اکثر ایسے مقامات آتے تھے جہاں کردار بیک وقت ہنسنے یا رونے کی کیفیت سے گزرتے تھے۔ منگل کی سہ پہر سے میرا بھی کچھ ایسا ہی عالم ہے۔ نوجوانوں کی ایک تحریک اٹک کے پار سے اُٹھی تھی۔ گزشتہ اتوار کو اس نے میرے شہر لاہور کے تاریخی موچی دروازے میں ایک جلسہ کا اہتمام بھی کیا۔ اس جلسے کو بہت بھونڈے انداز میں روکنے کی کوشش ہوئی۔

Read more

شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟

انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی بھی۔ اسے فقرے کی ساخت میں رکھ کر ہی سمجھا جا سکتا ہے یہ کالم لکھنے سے قبل اس لفظ کا اُردو مترادف ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی کوئی ایسا لفظ جو بیک وقت ڈھٹائی اور خوداعتمادی کی کیفیت کو بیان کرے۔ ناکام رہا۔ کسی لفظ سے متعلق کیفیت کو سمجھنا ہو تو اکثر شعر یاد آ جاتے ہیں۔ خاص طورپر غالب کے۔

Read more

شہباز شریف کی کراچی سیاست

منظور پشتین لاہور میں اپنا تاثر قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ البتہ منظور پشتین کے ساتھ جو سلوک لاہور انتظامیہ نے کیا۔ اس کا سیدھا نقصان شہبازشریف کو ہوا ہے۔ نصرت جاوید نے اپنے کالم میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ شہباز شریف نے بطور قومی لیڈر سامنے آنے کے  اپنے امکانات کم کر لیے ہیں ۔ شہباز شریف اپنی سیاسی لانچنگ کراچی سے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صورتحال آئیڈیل ہے ایک بڑا میٹروپولیٹن شہر۔

Read more

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا کوئی حرج نہیں کہ مجھے آج تک میرے اخبار کی مدیر یا کسی اور ادارے نے اشارتاً بھی نہیں کہا کہ مجھے اس کالم میں کیا نہیں لکھنا۔ صبح اُٹھتے ہی یہ کالم لکھنے کے لئے قلم اُٹھانے کے بجائے لیکن میں نے ریموٹ اُٹھا لیا۔ ہوا یہ تھا کہ رات بہت بے چین گزری۔ نیند کی گولی لینے کے باوجود کروٹیں بدلتا

Read more