نیپالی رول
اشیاء: مرغی 250گرام(صرف گوشت)
آلو(درمیانہ سائز) ایک عدد
انڈا ایک عدد پیاز(چھوٹی ) ایک عدد
ڈبل روٹی کے سلائس (بڑے ) چھ عدد
کالی مرچ پاؤڈر آدھا ٹی سپون
مکھن ایک ٹیبل سپون
ہرا دھنیا/پو دینہ /مرچ آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
آئل تلنے کے لئے
ترکیب: مرغی، انڈے اور آلو ابال لیں۔ گوشت کے باریک ریشے کر لیں۔ انڈے اور آلو کو کچل کر گوشت میں شامل کر دیں۔ چوکور پیاز/ہرا دھنیا اور ہری مرچ و پو دینہ بھی گوشت میں ملا دیں۔اب اس میں مکھن، کالی مرچ اور نمک شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔ سلائس کو ہلکا گیلا کر کے تھوڑا سا پھیلا لیں۔ بنا ہوا مصالحہ حسب انداز درمیان میں رکھ کر رول کی شکل میں بنا لیں۔ ایک گھنٹہ فریج میں رکھ کر آئل میں فرائی کر یں اور جاذب کاغذ پر رکھیں۔
- بائیڈن کی پریشانی: تیتیس کروڑ کا ملک کون چلا سکتا ہے؟ - 21/01/2021
- سفارت کو بھی جنگ کا میدان سمجھیں - 20/01/2021
- پی آئی اے کا جہاز ملائشیا نے کیوں پکڑا؟ - 19/01/2021
Comments - User is solely responsible for his/her words