حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور مسلم لیگ (ق) کے مذاکرات میں کیا شرائط طے پائیں؟


حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور مسلم لیگ (ق) کے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مسلم لیگ (ق) کے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔ ق لیگ کو ترقیاتی فنڈز جلد جاری کردیے جائیں گے۔ ترقیاتی فنڈز کے معاملہ پر آئندہ دو روز میں فالو اپ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے وزرا، اپنے محکموں کے معاملات میں بااختیار ہوں گے۔ کسی قابل اعتراض افسر کی تقرری پر تحریک انصاف اعتراض کر سکے گی۔ اعتراض پر مسلم لیگ ق متعلقہ وزارت میں تعیناتی کے لیے نئے افسر کا نام دینے کی مجاز ہو گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق متعلقہ اضلاع میں عوامی مسائل کے حل کے لیے بااختیار ہو گی۔ بیوروکریسی، کمیٹیوں اور  حکومتی اداروں میں نمائندگی کے لئے ق لیگ کی تجاویز پرعمل کیا جائے گا۔

وفاق کے معاملات پر وفاقی وزرا پرویز خٹک اور اسد عمر عمل کروائیں گے جبکہ پنجاب کے معاملات پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب عمل درآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments