اقراء کائنات کو میرے خلاف استعمال کیا گیا: افشاں لطیف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کاشانہ ہاؤس کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ اقراء کائنات کی 28 جون 2019ء کو عابد سے پسند کی شادی ہوئی تھی، اقراء سے میرے خلاف بیان دلوایا گیا۔

کاشانہ اطفال کی سابقہ انچارج افشاں لطیف نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران کہا کہ اقراء کائنات 16 دسمبر کو اچانک گھر سے غائب ہو گئی تھی اور چائلڈ پروٹیکشن پہنچ گئی۔

افشاں لطیف نے کہا کہ بچی کو 2016ء میں کاشانہ اطفال ریفر کیا گیا تھا ، اقراء کی شادی 2019 میں کرائی گئی، کہا گیا کہ میں نے اقرا کی کم عمری میں شادی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ اقراء کائنات سے متعلق ریجنل ڈائریکٹر کی رپورٹ محض ڈپارٹمنٹل لیٹر ہے۔

افشاں لطیف نے کہا کہ میں نے ایک ہی شادی کرائی تھی ڈپارٹمنٹ کو اجازت کے لیے خط لکھا تھا اور اقراء کی شادی سوشل ویلفئر کی اجازت سے کرائی گئی تھی، شادی کا ریکارڈ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پاس ہے، اقرا کائنات کی موت افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اقرا کی اس شادی کے لیے راضی نہیں تھی، عابد کے مالی حالات اچھے نہیں تھے ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *