نواز شریف نے چوہدری نثار سے ملنے سے صاف انکار کر دیا


لندن میں جنگ جیو گروپ کے نمائندے مرتضٰی علی شاہ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سابق ویز داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے جو لندن کے دو ہفتے کے دورے پر ہیں اپنے اور نواز شریف کے مشترکہ دوستوں کے ذریعے ملاقات کی خواہش ظاہر کی مگر میاں نواز شریف نے صاف انکار کردیا۔ اس سلسلے میں جب اسحاق ڈار اور شہباز شریف سے رابطہ کیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری نثار اور میا ں نواز شریف کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ گزشتہ حکومت کے آخری حصے میں چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور نواز شریف پر کڑی تنقید کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف کا چوہدری نثار کے بارے میں موقف واضع اور صاف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار سے ملاقات کرنے کا مطلب ہے، میں اپنے ان قریبی لوگوں کو اسی طرح دھوکہ دوں جس طرح مجھےچوہدری نثار نے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ چوہدری نثار کی ملاقات میاں شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے ہو جائے تاہم وہ بھی تبھی ممکن ہوسکے گی اگر نواز شریف اس پر راضی ہوں۔ اگر چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں لیا جاتا ہے تو پارٹی میں ایک بغاوت کی سی حالت پیدا ہوجائے گی۔

میاں نواز شریف کی مکمل توجہ اس وقت اپنے علاج پر ہے جب ان سے کہا گیا کہ وہ چوہدری نثار سے ملاقات کریں تو میاں نواز شریف نے ملنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز، اور دیگر رہنماؤں پر الزامات عائد کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اب نوازشریف اور ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments