نیب کا لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ


قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپے مارے اور ریکارڈ قبضہ میں لینے کی کوشش کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے ماڈل ٹاﺅن لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر واقعو 55 کے اور 91 ایف دفتر پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ قبضہ میں لینے کی کوشش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں 55 کے سے آپریٹ ہوتی تھیں۔ 55 کے سے متعلقہ ریکارڈ غائب کیا جا چکا ہے۔

نیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہ شریف خاندان کے ماڈل ٹاﺅن دفاترپر چھاپے مارے گئے۔ عدالت سے اجازت کے بعد یہ چھاپہ مارا گیا۔ شریف فیملی کے دفاتر سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ آج دوپہر مارا۔ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ 18 ماہ سے ایسے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دو افسران نے 6 گاڑیوں کے ساتھ چھاپہ مارا۔ نیب قوم کو بتائے کہ دفتر سے کیا لے کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج جس نہج پر ہے وہ ایسے ڈراموں کی وجہ سے ہے۔ حکومت کو قانون قاعدے سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تماشوں سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

Facebook Comments HS