مریم نے نواز شریف کو اس حال تک پہنچایا: شیخ رشید


وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کو اس حال تک پہنچایا ہے۔ ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نہ ہوتیں تو نواز شریف یہاں نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس اور دوسری باتوں کی بنیاد پر جو عمارت تعمیر کی جا رہی تھی وہ ناقص اور تکلیف دہ تھی۔

اس سے قبل شیخ رشید یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میری پارٹی کے ہیں، وہ مارچ میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے شہباز شریف کو پیغام دیا ہے کہ لندن میں مزے کریں۔ جب اپوزیشن لیڈر آئیں گے تو ہم مل کر گڈی گڈی کھیلیں گے۔

وفاقی وزیر نے واضح الفاظ میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آ نہیں رہے ہیں اور مریم نواز جا نہیں رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی تحریک نہیں چلائیں گی، میں مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں ہوں، وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کے بعد میں خود اپنا وکیل ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments