چینی اور آٹا ہماری کوتاہی سے مہنگے ہوئے: وزیراعظم کا اعتراف


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ آٹا اور چینی ہماری کوتاہی سے مہنگے ہوئے۔ اس معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

تقسیم صحت انصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آٹا اور چینی مہنگے ہونے کی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ کس نے فائدہ اٹھایا، میرا وعدہ ہے چیزیں مہنگی کرکے پیسے بنانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مہم چلائی جارہی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز کے لوگ مائیک پکڑ کر پہنچ جاتے ہیں، غریب سے پوچھتے ہیں مہنگائی ہے؟ وہ کہتا ہے ہاں مہنگائی ہے، پھر پوچھتے ہیں کہاں گیا نیا پاکستان؟

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہم پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم پاکستان کو مدینے کی ریاست کی طرح بنائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب آپ اللّٰہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں تو آپ کی زندگی بدل جاتی ہے، ہم نے سب سے پہلے کمزور طبقے کو اٹھانا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments