نعیم الحق اور پرویز رشید کی تلخی لیکن پھر نعیم الحق نے کیا کیا؟ حامد میر نے بڑے پن کی مثال بیان کر دی


اینکر پرسن حامد میر نے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز رشید اور نعیم الحق کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دونوں پروگرام کیپٹل ٹاک کے دوران ہاتھ ملا رہے ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ پیغام میں حامد میر نے لکھا کہ لوگ چلے جاتے ہیں پیچھے یادیں چھوڑ جاتے ہیں نعیم الحق کبھی کبھی ٹی وی پروگرام کے دوران غصے میں آ جاتے تھے ایک دن کیپیٹل ٹاک میں پرویز رشید سے تلخی ہو گئی میں نے درخواست کی پلیز ہاتھ ملا لیں نعیم بھائی نے ہاتھ ملا لیا بعد میں افسوس کرتے رہے اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے آمین۔

واضح رہے کہ نعیم الحق کراچی کے آغا خان ہسپتال میں کینسر کے مرض کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments