نعیم الحق کے انتقال پر اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی تعزیت
تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے انتقال پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نعیم الحق پر تنقید کرنے والوں کو منع کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ نعیم الحق صاحب کے اچانک انتقال پر دلی افسوس ہوا۔ دعا ہے کہ اللہ مرحوم کو آگے کے تمام مراحل میں کامیابی دے اور جنت کے اعلیٰ مقام میں داخل فرمائے۔ ان کے کچھ سیاسی مخالفین جواس وقت ان کی ماضی میں کہی باتیں یاد کروا رہے ہیں،اس پر بس اتنا کہوں گا کہ
دشمن مرے تے خوشی نہ کریے سجناں وی مر جانا
Facebook Comments HS



