سوشل میڈ یا کو پبلک ٹوائلٹ کے طور پر کون لوگ استعمال کرتے ہیں؟ فواد چوہدری اور حامد میر میں ٹویٹ کا تبادلہ


معروف اینکر پرسن حامد میر نے سوشل میڈ یا پر غیر اخلاقی گفتگو کرنے والوں پر سخت تنقید کی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بات اپنی جگہ حقیقت ہے کہ سوشل میڈیا ایک پبلک ٹائلٹ بن چکا ہے۔ اس میں غلاظت انڈیلنے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں ہو پاتی۔ اکثر اوقات نقاب پوش فیک نیوز پھیلاتے اور عزتوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

اس پر جواب دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ٹوئٹر اور فیس بک پر گندی زبان سے جھوٹ کی غلاظت پھیلانے والے اکثر وہ لوگ ہیں جن کے گھر میں ٹوائلٹ نہیں ہوتا لہذا وہ سوشل میڈیا کو پبلک ٹوائلٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ایسے لوگ نفرت کے نہیں بلکہ ہمدردی کے مستحق ہیں کیونکہ پبلک کے سامنے اپنی غلاظت بکھیرنے والے نارمل لوگ نہیں ہوتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments