وفاقی حکومت کو مالی سال کی پہلی ششماہی میں 994 ارب روپے بجٹ خسارہ ہوا


وفاقی حکومت کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 994 ارب روپے بجٹ خسارہ ہوا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے وفاقی کھاتے کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جس کے تحت پہلی ششماہی میں 994 ارب روپے بجٹ خسارہ ہوا۔

مجموعی محصولات 3231ارب روپے رہے جب کہ کل اخراجات 4226 ارب روپے ہوئے۔ غیرملکی قرضے 513.58 ارب روپے اور ملکی قرضے 481.3 ارب روپے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ سے ٹیکسوں کے ذریعے سے 1325 ارب روپے صوبوں کو فراہم کیے گئے۔ این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب کو 634 ارب روپے اور سندھ کو 327 ارب روپے فراہم کیے گئے۔اسی طرح خیبرپختونخواہ کو 214 ارب روپے اور بلوچستان کو 49 ارب روپے فراہم کیے گئے۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 2250 ارب روپے رہیں۔ چاروں صوبوں کی ٹیکس وصولی 214 ارب روپے رہی۔ وفاق کی نان آمدن ٹیکس وصولی 766ارب روپے رہی۔ مزید برآں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 13.302 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء کے دوران ترسیلات زر کا حجم 12.774 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ترسیلات زر کی وصولی میں 528 ملین ڈالر یعنی 4.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments