بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ میں کرائے کے لوگ لائے جانے کی خبر دینے والے صحافی کو قتل کردیا گیا


بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ میں کرائے کے لوگوں لائے جانے کی خبر دینے والے صحافی کو دھمکی آمیز پیغامات دینے کے بعد قتل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سندھ کے علاقے محراب پور سے تعلق رکھنے والے صحافی عزیز میمن نے بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ میں کرائے کے لوگ لائے جانے کی خبر دی تھی جس کے بعد سے انہیں دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

دھمکیاں ملنے کے بعد صحافی نے ایک ویڈیو پیغام بھی دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے میں ایک نیوٹرل آدمی ہوں اور میں نے بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ میں بلائے گئے لوگوں کو پیسے دینے کی سٹوری بریک کی تھی جس کے بعد پولیس مجھے دھمکیاں دے رہی ہے جب کہ میرے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں مل رہی ہے لہذا مجھے انصاف دیا جائے۔

اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے بتایا ہے کہ عزیز میمن کو ان کے گھر کے قریب قتل کردیا گیا ،اس سے پہلے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں کیونکہ ان سے پیپلز پارٹی کے کچھ رہنما ناراض تھے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments