خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں نو سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا
خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ آئی جی کے پی کے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
درندہ صفت شخص نے 9 سالہ بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ بچی کا گلا بھی دبایا گیا اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔ پولیس نے طبی نمونے لے کر فرانزک ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیے ہیں۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
Facebook Comments HS


