خواتین کو نامناسب تصاویر سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹوئٹر نے نیا پلگ اِن متعارف کرا دیا


خواتین صارفین کو آن لائن ہراسانی سے بچانے کیلئے ٹوئٹر نے ایک نیا پلگ ان متعارف کرایا ہے جو فحش تصاویر کو خود کار طریقے سے ڈیلیٹ کردیتا ہے، اس پلگ اِن کو ’Safe DM‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ایک سافٹ ویئر ڈویلپر کیلسی بریسلر نے ٹوئٹر کیلئے نیا پلگ اِن متعارف کرایا ہے۔ انہیں یہ آئیڈیا اس وقت سوجھا جب انہیں کسی انجان آدمی نے ڈی ایم ( Direct Message) میں فحش تصویر بھیجی۔ اکثر خواتین کو اجنبی مردوں کی جانب سے اسی قسم کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا سدِ باب کرنے کیلئے کیسلی نے ’Safe DM‘ کے نام سے پلگ اِن ڈویلپ کر دیا۔ ابتدائی طور پر اس پلگ اِن کو صرف ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے متعارف کرایا ہے۔

کیسلی کا کہنا ہے کہ اپنے صارفین کو ان چاہے مواد سے بچانے کیلئے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی یہ پلگ اِن استعمال کرنا چاہیے تاکہ آن لائن ہراسانی کا سدباب کیا جا سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments