آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“ پر پابندی کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لئے منظور


آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سریل ”عہدوفا“میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا اور درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سریل ”عہدوفا“ میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرامے میں سیاستدان، میڈیا اور بیوروکریسی کے کردار دکھائے گئے۔ ڈرامہ عہد وفا میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں کی کردارکشی سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈرامہ عہد وفا پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments